اٹک(محمدطفیل مغل سے) عوامی نیشنل پارٹی اٹک کے انٹرا پارٹی انتخابات کے سلسلے میں باقاعدہ ممبر شپ کا آغاز کر دیا گیا ہے،اس حوالے سے ایک اہم اجلاس ممبر صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب فراز خان کی قیادت میں منعقد ہوا،اس موقع پر ان کے ہمراہ ممبر صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب راوید خان بھی موجود تھے،اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع اٹک کے پارٹی انتخا بات کیلئے 5رکنی الیکشن بورڈ کے ممبران کے علاوہ پارٹی کے دیگر ممبران کو بھی پارٹی کی ممبر شپ کیلئے کاپیاں دے کر پارٹی کے آئینی اصولوں کے مطابق باقاعدہ طور پر ممبر شپ کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق ضلع اٹک کے پارٹی انتخابات کی ممبر شپ کیلئے5رکنی الیکشن بورڈ کے ممبران میں حاجی عبد الحق،چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا ضلع اٹک سنیئر صحافی ہشام خان اعوان،شیر دل خان، افتخار علی فرہاداور شمال خان شامل ہیں،جن کی منظوری عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے 2الیکشن ممبران نے متفقہ طور پر دی ہے،جبکہ اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع اٹک کے صدر شوکت زمان یوسف زئی،شیراز خان اور سعد اللہ جان میوندنے خصوصی شرکت کی ہے،اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب فراز خان نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی قائد اسفند یار ولی کی خصوصی ہدایت پر صوبائی صدر اے این پی پنجاب منظور خان کی زیر نگرانی آنے والے عام انتخابات میں پارٹی کے باقاعدہ انتخابی نشان لالٹین سے بھر پور حصہ لے گی اور ضلع اٹک کی ایک قومی اور2صوبائی اسمبلی سمیت3نشستوں پر عوامی نیشنل پارٹی اپنے امیدوار کھڑے کرے گی جبکہ باچا خان کے اصولوں کے مطابق انتخابی مہم کے دوران عوامی نیشنل پارٹی اپنا منشور اور پیغام ضلع اٹک کی 6تحصیلوں کی تمام یونین کونسلوں کے ہر علاقے اور محلے کے گھر گھر پہنچائے گی،اجلاس کے آخر میں ضلعی صدر اے این پی اٹک شوکت زمان یوسف زئی نے کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ آنے والے عام انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع اٹک کی3نشستوں کے علاوہ پاکستان کے چاروں صوبوں سے بھی بھر پور کامیابی حاصل کرکے نئی جمہوری حکومت کا حصہ بن کر پاکستان کے24کروڑ عوام کی بھر پور خدمت کرے گی۔