چکوال ( اظہر عباس)الاصلاح ویلفیئر پڑھال عرصہ دراز سے لوگوں کی بھلائی کے کاموں میں مصروف ہے،
ہمارے مشن میں ہمارا ساتھ دیں الاصلاح ویلفیئر پڑھال
01۔ لوگوں کو صحیح دین اسلام کی ترغیب دینا۔
02۔ لوگوں کو پنجگانہ نماز جماعت کے ساتھ ادا کرنے کی ترغیب دینا۔
03۔ لوگوں کو ایک دوسرے کی پریشانیوں میں شامل ہونے کی ترغیب دینا۔
نوٹ۔ ہم گلی نالی کو سیاسی پینچوں اور حکومت پر چھوڑتے ہیں کہ وہ بنوائیں جو ووٹ لیتے اور دلواتے ہیں ہم اپنا اور بھائیوں کا مال فضول کاموں پر خرچ کرنے کی ترغیب نہیں دیتے ہم لوگوں کو چاردیواری کے اندر جو پریشانیاں ہیں ان کو حل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ گلیاں نالیاں تو حکومت بنواتی ہے لیکن حکومت کسی کے گھر بور نہیں کرواتی کسی کو مکان نہیں بنوا کے دیتی اور نہ ہی کسی غریب کو کاروبار بنا کے دیتی ہے اور نہ ہی کسی مجبور کو ویزا لے کر دیتی ہے یہ ہیں میرے محترم بھائیو ہمارے کام کرنے والے جسکی طرف ہمارا دین رہنمائی فرماتا ہے ہم بھی اپنے بھائیوں کو اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے یہ ہی ترغیب دیتے ہیں اس کی مثالیں موجود ہیں جو ہم نے لوگوں کے گھروں میں بور کروائے ہیں باہر ممالک میں لوگوں کو سیٹ کروایا ہے لوگ اپنے پاوں پر کھڑے ہوئے ہیں آئندہ بھی ہمارے مشن لوگوں کو ذاتی پریشانیوں میں سپورٹ کرنا ہے ۔