ساہیوال ( پرنس الطاف حسین سے)معروف تاجر شخصیت چیئرمین کباڑیہ ایسوسی ایشن ملک محمد ارشاد نے کہا ہے کہ 6ستمبر کو قوم نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا ۔1965 کے اس بے مثال جذبے کو دوبارہ تازہ کرنے کی ضرورت ہے 6ستمبر 1965 ملکی تاریخ کا ایسا یادگار دن ہے جب پوری قوم نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح متحد ہو کر 6گنا بڑے دشمن کے مذموم عزائم کو بری طرح نا کام بنا کر دنیا کو یہ واضح پیغام دیا کہ ملک کا بچہ بچہ دفاع وطن کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار حاجی ملک محمد ارشاد نے جھال روڈ ساہیوال پر سینئر صحافی پرنس الطاف حسین سے 6ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج مسلمان جن مسائل کا شکار ہے یہ سب دین سے دوری کا نتیجہ ہے شدید مہنگائی ، بجلی، گیس ، پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے لاکھوں پاکستانی ان حالات کی وجہ سے ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں بجلی کے بلوں نے عوام کو ہلا کر رکھ دیا ہے انہوں نے مزید کہا پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے تاکہ عوام کی تکالیف کا ازالہ ہوسکے۔