دریائے راوی کےسیلاب متاثرین کی خدمت ہماری پہلی ترجیح ہے:چوہدری صغیر

ساہیوال ( پرنس الطاف حسین سے) چیئرمین راہ حق ویلفیئر فاؤنڈیشن چوہدری محمد صغیر انجم ،صدر میاں بابر صغیر نے کہا ہے کہ دریائے راوی کےسیلاب متاثرین کی خدمت ہماری پہلی ترجیج ہے سیلاب میں گھرے ہوئے ہزاروں سیلاب متاثرین میں وسیع پیمانے پر گزشتہ دنوں راشن تقسیم کیا گیا ۔دادبلوچ، میرن شاہ، شہامند بلوچ، کرم بلوچ، لونگا والی،ٹھٹہ بہادر شاہ ، بہادر سنگھ اور دیگر علاقوں میں سیلاب متاثرین راشن کی فراہمی یقینی بنائی گئی ان خیالات کا اظہار چیئرمین راہ حق ویلفیئر فاؤنڈیشن چوہدری محمد صغیر انجم نے ان علاقوں میں غریب غرباء راشن تقسیم کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی انشاءاللہ مزید خدمت کریں گے یہ سب ہم اللہ پاک کی رضا کے لیے کرتے ہیں وہ ہی ہم سب کا مدد گار ہے انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی بھر پور داد رسی عمل میں لائی جار ہی ہے ہم سیلاب متاثرین کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہے یہ لوگ بھی معاشرے کا حصہ ہیں صاحب ثروت افراد کو بھی چاہیے کہ وہ بھی سیلاب متاثرین کی مدد کےلیے آگے آئیں ان کو اکیلا مت چھوڑیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں