ایشیاکپ: بنگلادیش کیخلاف قومی ٹیم کا اعلان، پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی

ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں بنگلادیش کے خلاف میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ایشیا کپ سپر فورکا پہلا میچ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف کل ہونے والے میچ کے لیے 11 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔فاسٹ بولنگ آل رانڈر فہیم اشرف نے اسپنر محمد نواز کی جگہ لے لی ہے۔
قومی ٹیم میں اوپنر امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، افتخار احمد، محمد رضوان، سلمان علی آغا، شاداب خان، فہیم اشرف، حارث رف، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔ایشیا کپ کے پہلیمرحلے میں پاکستان نے افتتاحی میچ میں نیپال کو شکست دی تھی جبکہ بھارت کے خلاف دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائیگا، ایونٹ کے 9 میچز سری لنکا اور 4 میچز پاکستان میں ہوں گے۔سپر 4 پلے آف کے میچز 6 سے 15 ستمبر تک ہوں گے جبکہ 17 ستمبر کو ٹورنامنٹ کا فائنل کولمبو میں کھیلا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں