سعودی عرب ، تیل کی پیداوار میں رضاکارانہ کمی کی پالیسی میں دسمبر تک توسیع

ریاض:سعودی عرب نے تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ رضاکارانہ کمی کی پالیسی کو دسمبر 2023 تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تیل کی پیداوار میں یومیہ کمی کی پالیسی جس کا اطلاق رواں برس جولائی سے ہوا تھا اْس میں ‘مزید تین ماہ کی توسیع دسمبر 2023 تک کی جا رہی ہے۔نئے فیصلے کے بعد سعودی عرب کی اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں تیل کی یومیہ پیداوار 90 لاکھ بیرل رہے گی۔رپورٹ کے مطابق اس فیصلے پر ہر مہینے نظرِثانی کی جائے کہ پیداوار میں کمی کرنی ہے یا بڑھانی ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ یومیہ پیداوار میں کمی کا یہ فیصلہ اس فیصلے سے الگ ہے جو اپریل 2023 میں لیا گیا تھا جس کا اطلاق دسمبر 2024 تک ہو گا، رضاکارانہ طور پر لیے گئے فیصلے کا مقصد اْن حفاظتی کوششوں پر زور دینا ہے ہے جو اوپیک پلس کی طرف سے تیل کی مارکیٹ میں استحکام لانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں