کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی اعلامیے میں بتایا ہے کہ حکومتِ پاکستان کا قرض اس وقت کتنا ہو چکا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کا قرض جولائی میں 907 ارب روپے بڑھا ہے۔اعلامیے میں اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ جولائی 2023ء کے اختتام پر حکومت کا قرض 61 ہزار 700 ارب روپے ہو گیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت کا قرض ایک مہینے میں ڈیڑھ فیصد بڑھا ہے۔اعلامیے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان کے مجموعی قرض میں 39 ہزار ارب روپے مقامی قرض ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت کا بیرونی قرض 22 ہزار 73 ارب روپے ہے۔