کراچی:امریکی ڈالر کی اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں قدر کم ہوئی ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے سستا ہو کر 316 روپے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 323 روپے کا تھا۔اوپن مارکیٹ میں 2 روز میں ڈالر 16 روپے سستا ہوا ہے، گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 9 روپے کی کمی ہوئی تھی۔ادھر انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہونے کے بعد 306 روپے 98 پیسے پر بند ہوا ہے۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 307 روپے 10 پیسے کا ہو گیا تھا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 26 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 517 پر آگیا۔گزشتہ روز 100 انڈیکس 45 ہزار 491 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔