افواجِ پاکستان 1965ء کی جنگ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا. سید ناصر جمیل شاہ بخاری ۔میجر عزیز بھٹی شہید افواجِ پاکستان کے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔صدر اصلاحی کمیٹی سید ناصر جمیل شاہ۔ملک محمد رفیق ۔ عرفان خان نیازی۔ رانا ثاقب۔خالد محمود بھٹی۔اعجاز خاور۔راشد منہاس کی صحافیوں سے گفتگو ۔
تفصیلات کے مطابق لیبر کمپلیکس انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان صدر سید ناصر جمیل شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔
افواجِ پاکستان نے 1965ءکی جنگ میں دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۔ہندوستانی آرمی کو بہت نقصان پہنچایا۔
میجرعزیز بھٹی شہید سمیت پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام افواجِ پاکستان سے بےحد محبت کرتی ہے ۔ہماری فوج ہمارا فخر ہے۔
یہ ملک کی سلامتی اور استحکام کی ضامن ہے۔ ہم سب ملک اور قوم کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی بہت عزت کرتے ہیں ۔ پاک فوج ملک و قوم کی حفاظت کے لیے دن رات کوشاں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے شہداء کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے قومی عزم کا مظہر ہیں ۔اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند اور اہلِ خانہ کوصبر جمیل عطا فرمائے ۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ 1965ء کی جنگ میں ہم نے دشمن کو جو سبق سکھایا وہ ہمیشہ تاریخ کا حصہ رہے گا۔ہم نے کم وسائل کے ہوتے بے شمار کامیابیاں حاصل کیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ مہنگائی نے عام آدمی کا جینا بہت مشکل کر دیا ہے۔اربابِ اقدار بجلی کی قیمتوں کو کم کر کے غریب عوام کو ریلیف دے۔غریب پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پِس چکا ہے۔