ایکس ریفائنری قیمتیں بڑھنے سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ متوقع

لاہور: ایکس ریفائنری قیمتوں میں اضافے کے باعث پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایکس ریفائنری قیمت میں اضافے کی وجہ سے پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 70 پیسے کا اضافہ متوقع ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے کا اضافہ ہوسکتا ہے۔پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 238.29 روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 237.61 روپے ہوگئی ہے۔نگران حکومت 15 ستمبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں