کولمبو:ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سْپر فور مقابلے کیلئے پلیئنگ کنڈیشنز میں بڑی تبدیلی کردی گئی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کے شیڈول میچ کیلئے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کرتے ہوئے ریزرو ڈے رکھ دیا۔روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 10 ستمبر کو ناک ا?ؤٹ میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ا?ئیں گی تاہم اگر بارش کے میچ مکمل نہ ہوسکا تو اگلے دن 11 ستمبر کو میچ وہیں سے شروع کیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کولمبو میں مسلسل بارش کی وجہ سے بار بار تحفظات پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ریزرو ڈے کی منظوری دی۔دوسری جانب اگر میچ دوسرے روز تک گیا تو دونوں ٹیموں کو بیک وقت 2 میچز کھیلنا ہوں گے۔واضح رہے کہ ایونٹ میں دونوں ٹیموں کا پہلا گروپ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا۔