ملتان: تھانہ مظفر آباد SHO منیر جاوید نے لیبر کمپلیکس انڈسریل اسٹیٹ ملتان۔ورکرز ویلفیئر سکول (بوائز & گرلز برانچ) اور کالونی کا دورہ کیا ۔
صدر اصلاحی کمیٹی : سید ناصر جمیل شاہ بخاری۔لیبر لیڈر۔ سیاسی و سماجی شخصیت:ملک محمد رفیق ۔پرنسپل (بوائز برانچ) خالد محمود شاہین۔وائس پرنسپل : محمد ابراہیم۔پرنسپل (گرلز برانچ) کوثر پروین۔کلرک: محمد عثمان ۔ سیکورٹی آفیسر : محمد الطاف ۔پی ٹی: اورنگزیب اور دیگر رہنما بھر پور انداز میں اس مہم کا حصہ بنے۔
منیر جاوید SHO تھانہ مظفر آباد نے بچوں سے خطاب کرتے ھوئے کہا منشیات کے خلاف جنگ میں ملتان پولیس کا ساتھ دیں۔ نشہ ایک لعنت ہے ۔آج کی نوجوان نسل خاص طور پر سکول۔ کالج ۔یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات تیزی سے اس کا شکار ہو رہے ہیں ۔
منشیات فروشوں اور اس کے استعمال کرنے والوں کی نشاندہی کرنا ہر شہری کا فرض ہے۔ بچوں کو بہت پیار سے سمجھاتے ہوئے کہا کہ پولیس سے ڈرنا نہیں ہے ۔ہم آپ کے بھائی والدین کی جگہ ہیں ۔آپ کی حفاظت کیلئے معمور ہیں ۔پرنسپل (بوائز برانچ ) خالد محمود شاہین صاحب نے بچوں کو لیکچر دے کر آگاہ کیا کہ نشہ ایک لعنت ہے ۔اس لعنت سے آپ نے انکار کرنا ہے۔اور بچنا ہے۔
پرنسپل (گرلز برانچ ) میڈم کوثر پروین نے نہایت ہی محبت بھرے انداز میں بچوں کو سمجھایا کہ کسی بھی اجنبی شخص سے کوئی چیز لے کر نہیں کھانی۔ ہوسکتا ہے اس میں نشہ آور چیز ہو۔ بھر پور انداز میں بچوں کو نشہ کے متعلق سمجھایا گیا ۔