لاہور:شوگر ملز مالکان نے پنجاب حکومت کو 140 روپے فی کلو چینی فراہم کرنے کی رضامندی ظاہر کر دی۔پنجاب حکومت اور شوگر ملز مالکان کے درمیان چینی کی قیمت پر مسلسل 3 روز سے جاری مذاکرات کامیاب ہو گئے، وزیراعلیٰ محسن نقوی سے ملاقات میں شوگر ملز مالکان نے پنجاب حکومت کو 140 روپے فی کلو میں چینی فروخت کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے سینٹرز، ماڈل بازاروں اور اتوار بازاروں میں خصوصی سٹالز پر چینی فروخت کرے گی، عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے، چینی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست صوبے کے عوام کو ہوگا۔محسن نقوی ملاقات میں کرشنگ سیزن 28 اکتوبر سے شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔شوگر ملز مالکان کے وفد نے بریفنگ میں وزیراعلیٰ محسن نقوی کو بتایا کہ پنجاب میں چینی کا وافر سٹاک موجود ہے، پنجاب میں ضرورت سے زیادہ چینی ہے۔شوگر ملزمالکان کے وفد میں ہارون اختر، ذکاء اشرف، فواد مختار اور دیگر شامل تھے، صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر اور چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔