لاہور: پاکستانی سپر سٹار ماہرہ خان کی “رنگ فنگر” میں موجود انگوٹھی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔ان دنوں اداکارہ ماہرہ خان کی دوسری شادی کے خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں ایسے میں ماہرہ خان کا ہر قدم مداحوں اور پرستاروں کی نظروں سے اوجھل نہیں ہوسکتا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے اپنے ایک دلکش تصویر شیئر کی جو منظر عام پر آتے ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔مذکورہ پوسٹ میں اداکارہ ماہرہ خان کو دھوپ کی مدھم کرن سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے، بکھرے سنہرے بال اداکارہ کی لْک میں مزید چار چاند لگارہے تھے۔
