نوازشریف کی21اکتوبر کو پاکستان واپسی

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا گیا، سابق وزیراعظم پارٹی صدر شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف 21اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں قائد مسلم لیگ ن سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں شہبازشریف، سلیمان شہباز، حسن نوازبھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں الیکشن سے متعلق حکمت عملی، نوازشریف کی وطن واپسی کے امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں الیکشن سے متعلق پیپلزپارٹی کے مئوقف پر بھی غورکیا گیا۔ ن لیگ کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ نوازشریف لاہور ایئرپورٹ پر اتریں گے، جہاں پر نوازشریف کا ن لیگ کی جانب سے بھرپور استقبال کرے گی۔
نوازشریف کے استقبال کیلئے پاکستان کے تمام علاقوں اور شہروں میں پارٹی کارکنان ریلیوں کا انعقاد بھی کریں گے۔ دوسری جانب عبوری صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے الیکشن کی تاریخ دینے کے خلاف ن لیگ اور پیپلزپارٹی یک زبان ہوگئیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے رہنماں کا کہنا ہے کہ عبوری صدر عارف علوی الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں رکھتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں