اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ موت برحق ہے، جیل میں جہاں قید ہوں اس سے چند قدم دور پھانسی گھاٹ ہے۔اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ غداری کی نہ کریں گے، ملک ہمارا ہے جو ہمیں عزیز ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ میں نے کبھی ملک سے غداری نہیں کی، اعتماد سے کہتا ہوں کہ ملک کا وفادار ہوں، ، قبول کروں گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین ایک ہی تھے اور ہیں، اس میں کوئی ابہام نہیں ہے، میں نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو اولیت دی۔انہوں نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی نعم البدل نہیں ہو سکتا، پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ سے متعلق قیاس آرائیاں اور غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں۔بعد میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کمرہء عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ میں اڈیالہ جیل میں قیدِ تنہائی کاٹ رہا ہوں، دیگر قیدیوں کی طرح مجھے جیل سے باہر چہل قدمی نہیں کرنے دی جاتی۔ان کا کہنا ہے کہ میری فیملی اس وقت سب سے زیادہ ٹارچر سے گزر رہی ہے، میں 9 مئی کے واقعات میں بے قصور ہوں، میں موجود ہی نہیں تھا، اس وقت میری اہلیہ بیمار تھیں، میں ان کی تیمار داری کر رہا تھا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک معاشی اور آئینی بحران کا شکار ہے، جس کا حل شفاف انتخابات ہیں، ذاتی انا سے بالاتر ہو کر سوچنا ہو گا، ملک مشکل میں ہے، اپنے رویوں پر سب کو نظرِ ثانی کرنی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیرِ خارجہ ہمیشہ اداروں کا دفاع کیا، انصاف میں دیر ہو سکتی، اندھیر نہیں ہونا چاہیے، جیل میں مجھے گھر کا کھانا نہیں ملتا، عام قیدیوں والا ہی ملتا ہے۔پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے یہ بھی بتایا ہے کہ فیملی سے کل ملاقات ہوئی ہے، بچے اور اہلیہ اڈیالہ جیل آئے تھے۔