روسی صدر جلد یا بدیر پاکستان کا دورہ کریں گے: روسی سفیر

اسلام آباد:روسی سفیر ڈینیلا گانیچ نے بتایا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن جلد یا بدیر پاکستان کا دورہ کریں گے۔روسی سفیر نے یہ بات پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں پاک روس تعلقات کے موضوع پر گفتگو کے دوران بتائی ہے۔روسی سفیر ڈینیلا گانیچ کا کہنا ہے کہ ہم یوکرائن جنگ جیتنے کی پوزیشن میں ہیں، یہ صرف وقت کی بات ہے کہ ہم کب جنگ جیتیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ روس، چین، بھارت اور پاکستان کبھی اکٹھے نہیں ہوئے، روس، چین، پاکستان اور ایران کا ایک کور گروپ ہے۔روسی سفیر ڈینیلا گانیچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں کریملن کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا، جب میں ریٹائرڈ ہوں گا تو خواہش ہو گی کہ آپ کے آم امپورٹ کروں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں