صدر عارف علوی نے الیکشن کی تاریخ دے دی

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکر عارف علوی نے الیکشن کی تاریخ دے دی ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کو کہا ہے کہ انتخابات 6 نومبر کو ہونے چاہئیں۔ اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام خط میں کہا ہے کہ صدر مملکت نے 9 اگست کو وزیراعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی کو تحلیل کیا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے خط میں مزید کہا ہے کہ صدر کا اختیار ہے کہ 90 دن کے اندر الیکشن کی تاریخ دے۔ 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل ہونے پر 6 نومبر کو انتخابات ہونے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں