عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہو گی: مریم نواز

لاہور:مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ امید ہے کہ آج سے عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہو گی۔لاہور میں مسلم لیگ ن کے مختلف ونگز کے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بغض میں عوام کو سزا دی گئی۔مریم نواز نے کہا کہ دعا ہے کہ ترازو کے پلڑے سب کے لیے برابر ہوں، امید ہے نواز شریف اور ان کے ساتھیوں کو پراجیکٹ کے کارندوں کی ناانصافیوں سے نجات ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف سے دشمنی کی سوچ اصل میں پاکستان دشمنی اور عوام دشمنی کی سوچ ہے، نواز شریف کو اللّٰہ تعالیٰ نے سرخرو کر دیا، اب پاکستان کو سرخرو کرنا ہے۔مریم نواز نے یہ بھی کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہر بار نواز شریف کو ‘پلس’ کیا اور ہر بار مائنس کرنے کی کوشش مائنس ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں