کولمبو :ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دیکر ریکارڈ 8ویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ سری لنکا کی بیٹنگ بارش کے سبب تاخیر سے شروع ہوئی لیکن میچ کا آغاز ہوتے ہی سری لنکن بیٹنگ لائن ڈگمگا گئی۔ سری لنکا کے ابتدائی 6 بیٹرز صرف 12 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے جبکہ پوری سری لنکن ٹیم 15.2 اوورزمیں 50 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔
بمراہ نے پہلے ہی اوور میں اوپنر کوشال پریرا کو آٹ کردیا، سری لنکا کے کپتان داسن شانکا سمیت 4 بیٹرز صفر پر آٹ ہوئے جبکہ پاتھم نسانکا 2 اور دھننجایا ڈی سلوا 4 رنز بناکر نمایاں رہے۔ سری لنکا کے 9 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے،کوشل مینڈس 17 رنز بنا کر نمایاں رہے، 5 کھلاڑی صفرپرآوٹ ہوئے۔
بھارت کی جانب سے محمد سراج کی تباہ کن بولنگ نے6 شکار کیے جب کہ ہارک پانڈیا نے 3 اور بمراہ نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔بھارت نے 51 رنز کا ہدف 6.1 اوورز میں با آسانی حاصل کرلیا۔ اوپنرز ایشان کشان نے 23 اور شبمن گل نے 27 رنز بنائے۔ اس سے قبل کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شناکا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی ایونٹ کے فائنل میں بھارت کیخلاف بڑا اسکور کرکے میچ میں کامیابی سمجھیں۔ لنکن کپتان نے کہا کہ دشن ہیمنتھا کو مہیش تھیکشنا کی جگہ پلئینگ الیون میں موقع دیا گیا ہے۔
اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف بڑا اسکور کرکے حریف ٹیم کو پریشر میں لائیں گے، ٹیم میں تبدیلیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ واشنگٹن سندر کو اکشر پٹیل کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔ بھارت کا اسکواڈ کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، کے ایل راہول، ایشان کشن، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، محمد سراج، جسپریت بمراہ پر مشتمل ہے جب کہ سری لنکا کا اسکواڈ کپتان داسن شناکا، کوشل پریرا، پاتھم نسانکا، کوشل مینڈس، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، دونتھ ویلالجے، دوشن ہیمانتھا،کاسون راجیتھا پر مشتمل ہے۔