کراچی:امریکی ڈالر کی قدر مسلسل نیچے کی جانب گامزن ہے، آج بھی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔کاروبار اختتام پر انٹر بینک میں آج ڈالر 1 روپے 5 پیسے سستا ہونے کے بعد 294 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 295 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہونے کے بعد 296 روپے کا ہو گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج مثبت رجحان دیکھنے میں آ یا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 107 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 910 پر آ گیا۔گزشتہ روز 100 انڈیکس 45 ہزار 803 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔