رسل برانڈ کی یو ٹیوب پر اشتہاری آمدن معطل

لندن:جنسی حملوں کے الزامات کے بعد یو ٹیوب نے برطانوی اداکار اور مزاح نگار رسل برانڈ کی آن لائن ویڈیوز پر اشتہارات معطل کر دیئے ہیں۔سکائی نیوز کے مطابق برانڈ کا شمار ملک کے اعلیٰ ترین کامیڈین اور براڈکاسٹرز میں ہوتا تھا۔ ان کے یو ٹیوب چینل کے 6 ملین سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں۔سنڈے ٹائمز اخبار اور چینل 4 ٹیلی ویڑن کی تحقیقات سے ظاہر ہوا کہ برانڈ پر 2006 اور 2013 کے درمیان چار خواتین نے آبروریزی سمیت جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا جس کے بعد 48 سالہ یو ٹیوبر نے رضامندی کے بغیر جنسی تعلقات قائم کرنے کے الزام سے انکار کیا ہے۔لندن پولیس نے پیر کو کہا کہ انہیں 2003 میں ہونے والی جنسی زیادتی کا الزام موصول ہوا ہے۔ میڈیا میں الزامات سامنے آنے کے بعد برانڈ کی طرف سے طے شدہ لائیو شوز منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں