جناح ہاس حملہ کیس،صنم جاویدسمیت 9 ملزمان کی ضمانتیں منظور

لاہور:جناح ہاس حملہ کیس انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے 9 کارکنان کی ضمانتیں منظور کرلی ہیں، ان کارکنا ن میں صنم جاوید، روبینہ جمیل سمیت دیگر شامل ہیں۔ اے آروائی نیوز کے مطابق انسداد ہشتگردی عدالت نے جناح ہاس حملہ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے جناح ہاس حملہ کیس کے مقدمات میں 9 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلی ہیں، انسداد ہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔
عدالت نے صنم جاوید، روبینہ جمیل سمیت دیگر کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عدالت نے صنم جاوید، روبینہ جمیل، افشاں طارق ، آشمہ شجاع، شاہ بانو، فیصل اختر قاسم، علی حسن ، حسین قادری کی ضمانتیں منظور کرلی ہیں، عدالت نے تمام ملزمان کی ایک ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔
مزید برآں نیوز ایجنسی کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ نو مئی جناح ہائوس مقدمہ میں ملوث 4خواتین کی عبوری ضمانتیں منظور کر لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں