لندن: بہترین ذہنی صحت اس بات کا تقاضہ کرتی ہے کہ منفی خیالات سے پیدا ہونے والی پریشانیوں اور افسردگی کم کرنے کے لیے اپنے خوف کا مقابلہ کرنا چاہیے۔حال ہی میں ہونے والا ایک سائنسی مطالعہ مذکورہ بالا دعوے کو صحیح ثابت کرتا ہے۔ محققین کی رپورٹ کے مطابق مطالعہ میں شریک کچھ شرکا کے لیے ذہنی صحت میں درحقیقت اس وقت بہتری نظر آئی جب انھوں نے مخصوص تربیت حاصل کی کہ مستقبل میں پیش آنے والے منفی واقعات کے بارے میں کیسے اپنے خوف یا خدشات کو رفع کیا جائے۔
مزید برآں یہ کہ مطالعے کے آغاز میں ذہنی صحت کی خراب علامات والے افراد نے آخر مرحلے تک مزید بہتری محسوس کی جب انہوں نے اپنے منفی خیالات پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا سیکھ لیا۔