اسلام آباد:نگراں حکومت نے وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی سربراہی میں ٹیکس اصلاحات ٹاسک فورس قائم کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس اصلاحات ٹاسک فورس میں چیئرمین ایف بی آر امجد ٹوانہ سمیت 8 ماہرین شامل ہیں، ڈاکٹرمنظور، ڈاکٹر مشرف، عامر اعجاز،خالد محمود، ارد سلیم فورس کے ممبر مقرر ہوں گے۔ امان اللہ عامر اور محمود خالد بھی ٹاسک فورس کے رکن ہوں گے۔ٹیکس کی رقوم سے حکومتی اخراجات کی نئی ترجیحات طے کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا جبکہ ریونیو وصولیوں اور ٹیکس پالیسی کو علیحدہ کردیا جائے گا۔ ٹیکس نیٹ وسیع کرنے کیلئے نئے ایریاز کی نشاندہی ہوگی۔ ٹیکس چوری، اسمگلنگ، کرپشن کی روک تھام کی سفارشات تیار کی جائیں گی۔