لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

اسلام آباد:نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسرہلال امتیاز ملٹری آئی ٹی کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ اقوام متحدہ مشن میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل محمدمنیر افسر پبلک پالیسی اینڈنیشنل سیکیورٹی مینجمنٹ میں ایم فل ہیں۔ 2010 کے سیلاب میں جی آئی ایس کے پبلک پالیسی رسپانس پر تحقیقی مقالہ مرتب کیا۔منیرافسر نیجیو گرافک انفارمیشن سسٹمز اور ریموٹ سینسنگ میں ایم ایس کیا ہے۔ وہ فوٹو میٹری کے ذریعے تیز رفتار جغرافیائی ڈیٹا تخلیق سے متعلق صدارتی ایوارڈ لے چکے ہیں۔ این ڈی یوواشنگٹن ڈی سی سینیشنل ریسورس اسٹریٹجی میں ایم ایس کیا۔منیرافسر نسٹ اسلام آباد میں ریموٹ سینسنگ میں پی ایچ ڈی کیامیدوار ہیں۔ تحقیقی مقالہ ریموٹ سینسنگ اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے پلانٹ ڈزیز کا پتہ لگانے سے متعلق ہے۔ آئی ٹی اور جی آئی ایس کے مختلف پہلوؤں سے متعلق کریڈٹ کیلئے متعدد تحقیقی اشاعتیں کیں۔میجرجنرل کی حیثیت سے ڈی جی کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن کے ڈی جی رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کمپیوٹرز اینڈ انٹیلی جنس(C41) ڈائریکٹوریٹ کیڈی جی بھی رہے۔ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کے بعد ا?ئی جی کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی بھی رہے۔ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کے بعد کمانڈر پاکستان آرمی سائبر کمانڈ بھی رہ چکیہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں