چیرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد:پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست میں مو قف اپنایا گیا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف ابھی بھی غیر ملکی اداروں سے ممنوعہ فنڈنگ لے رہی ہے، اس کے خلاف ایکشن لیا جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا نام الیکشن کمیشن کے ریکارڈ سے بطور سربراہ پی ٹی آئی ہٹایا جائے۔الیکشن کمیشن خالد محمود خان کی 2 درخواستوں پر 10 اکتوبر کو ابتدائی سماعت کرے گا۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے خلاف تینوں درخواستوں کی کاز لسٹ جاری کر دی۔الیکشن کمیشن 10 اکتوبر کو محمد عون ثقلین کی درخواست پر بھی ابتدائی سماعت کرے گا۔درخواست گزار محمد عون ثقلین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو انتخابی نشان لینے کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں