اسرائیلی پولیس نے برطانوی نشریاتی ادارے کی ٹیم کو حراست میں لے لیا

مقبوضہ بیت المقدس:فلسطین پر حملے کی کوریج کرنے والے برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی ) کے صحافیوں کو اسرائیلی شہر تل ابیب میں پولیس کی جانب سے روکنے کے بعد ان پر حملہ کیا گیا اور انہیں بندوق کی نوک پر حراست میں لے لیا گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مہند ٹوٹنجی، ہیثم ابودیاب اور ان کی بی بی سی عربی ٹیم ایک ہوٹل کی طرف جارہی تھی جب ان کی کار کو روکا گیا اور گاڑی سے گھسیٹ کر حراستی مرکز میں لے جایا گیا ہے۔مسٹر ٹوٹنجی اور ابودیاب نے کہا کہ ان کی گاڑی پر واضح طور پر سرخ ٹیپ سے ”ٹی وی” کا نشان لگا ہوا تھا اور انہوں نے اپنی شناخت برطانوی نشریاتی ادارے کے صحافیوں کے طور پر کی اور پولیس کو اپنے پریس شناختی کارڈ دکھائے تاہم پولیس اہلکاروں نے ان کا فون زمین پر پھینک دیا گیا تھا اور ان کی گردن پر وار کیا گیا تھا۔۔انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کو اسرائیل غزہ میں تنازعہ کی آزادانہ رپورٹنگ کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں