اسلام آباد:پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ یہ نواز شریف کا ملک ہے انہیں واپس آنا چاہیے، میری خواہش ہے کہ وہ آئیں اور الیکشن لڑیں۔لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان فیئر اینڈ فری الیکشن ہونا چاہئیں۔اسد عمر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں تو پھر کسی کو نہیں ہونی چاہیے، الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیے ن لیگ کو جلسے کی اجازت ہے لیکن پی ٹی آئی کو نہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلسطین کے حق میں آپ آواز اٹھائیں گے تو دنیا کشمیر کے لیے آواز اٹھائے گی۔واضح رہے کہ لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے جلواؤگھیراؤ کے مقدمات میں تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر اور چیئرمین پی ٹی ا?ئی کی بہنوں کی ضمانت میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔