اسلام آباد:نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔اس موقع پر بلوچستان سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کے قدرتی وسائل سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔