لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ شادی اور طلاق دونوں ہی مشکل فیصلے ہیں، اپنی زندگی کا مشکل فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں۔2022 کے اختتام سے ہی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی افواہیں زور پکڑ رہی ہیں لیکن ان دونوں کی خاموشی مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو مسلسل کشمکش میں مبتلا رکھتی ہیں۔اب ایسے میں بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک بار پھر مبہم انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے۔ثانیہ مرزا کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹااسٹوری کے مطابق شادی مشکل ہے اور طلاق بھی مشکل ہے، اپنی مشکل کا انتخاب کریں۔ موٹاپا مشکل ہے اور فٹ رہنا بھی مشکل ہے، اپنی مشکل کا انتخاب کریں۔ قرض میں رہنا مشکل ہے اور مالی طور پر نظم و ضبط قائم رکھنا مشکل ہے، اپنی مشکل کا انتخاب کریں۔ رابطہ قائم مشکل ہے اور رابطہ منقطع کرنا بھی مشکل ہے، اپنی مشکل کا انتخاب کریں۔انہوں نے مزید لکھا کہ زندگی کبھی بھی آسان نہیں ہوتی، یہ ہمیشہ مشکل رہے گی لیکن ہم اپنی مشکل کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اس لیے اس کا انتخاب سمجھداری سے سوچ سمجھ کر کریں۔خیال رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے 2010 میں شادی کی تھی۔ شادی کے 8 برس بعد ان کے یہاں بیٹے اذہان مرزا ملک کی پیدائش ہوئی۔