جناح ہاس حملہ کیس میں 29 ملزمان کی ضمانت منظور

لاہور:جناح ہاس حملہ کیس میں 29 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے کیس کی سماعت کی، جہاں عدالت نے ملزمان کو ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور قرار دیا کہ کچھ ملزمان کی میڈیکل کی گرانڈ پر ضمانت منظور کی ہے، دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کل سنایا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ جن ملزمان کی ضمانت منظور کی گئی ان میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عائشہ علی بھٹہ، بلال لطیف، محمد جہانگیر، خلیل احمد، بلال ارشد، دوست محمد، حمید اللہ، طیب جمیل اور محمد امجد شامل ہیں، اسی طرح عدالت نے محمف راشد، بلال ادریس، شاہد محمود، محمد فیاض، ندیم الطاف، محمد عمران، سید علی، فردوس محمد، محمد شعیب، محمد لطیف، رضا علی، عابد رفیق، محمد یار گل، فقیر سید ارسلان، محمد عارف، معظم علی، شعبان علی، فرحان بخاری اور عامر فاروق کی ضمانت بھی منظور کرلی۔
ادھرپاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے 9 مئی کے مقدمات کا جیل ٹرائل چیلنج کردیا، پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی جانب سے 9 مئی کے مقدمات کا جیل ٹرائل لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے، اس مقصد کے لیے سینٹر اعجاز چوہدری نے اپنے وکیل کی وساطت سے درخواست دائر کی، درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ انہوں نے مقف اپنایا ہے کہ 9 مئی کے مقدمے کا جیل ٹرائل قانون کے منافی کیا جارہا ہے، جیل ٹرائل کا نوٹی فکیشن قانون کے برعکس جاری کیا گیا، اس لیے استدعا ہے عدالت جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور ان مقدمات کا ٹرائل باقاعدہ عدالت میں کرنے کا حکم دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں