ٹرانسپورٹ کے شعبے میں 7ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری

اسلام آباد:ٹرانسپورٹ کے شعبے میں رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران7ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی۔سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 24ـ2023 کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملک میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری7ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ 4 سالوں کے دوران ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مجموعی طور پر 75ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں