پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی انتخابات کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کے لیے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہوگیا ہے جوکہ اگلے دوروزمیں مکمل کرکے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی جبکہ3مارچ کو انٹرا پارٹی انتخاب ہوگا. چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے کے لیے بیرسٹر گوہر سمیت متعدد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کے لیے 25 فروری سہ پہر تین بجے تک کا وقت مقررکیا گیا تھا
بانی چیئرمین کے نامزد کردہ امیدوار برائے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے انٹراپارٹی انتخابات کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیںمرکزی تنظیم کے لیے بانی چیئرمین کے نامزد کردہ امیدوار برائے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کی قیادت میں 15 رکنی پینل کے کاغذاتِ نامزدگی بھی جمع کرائے گئے انٹرا پارٹی انتخابات کے دوران سندھ سے اشرف قریشی، بلوچستان سے محمد اسلم اور خیبرپختونخوا سے نوید انجم نے بھی چیئرمین کے عہدے کے لیے کاغذاتِ نامزدگی داخل کروا ئے ہیں.
پنجاب سے بانی چیئرمین کی نامزد کردہ ڈاکٹر یاسمین راشد، محمد خان مدنی اور اسد حنیف نے پنجاب کی صوبائی تنظیم کے لیے پینلز کے کاغذاتِ نامزدگی سندھ کی تنظیم کے لیے حلیم عادل شیخ اور خاوند بخش غلام محمد کی قیادت میں دو پینلز کے کاغذاتِ نامزدگی موصول ہوئے جبکہ بلوچستان سے ڈاکٹر مینر بلوچ کے علاوہ 5 دیگر افراد نے اپنے پینلز کے ہمراہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے ہیں.
بلوچستان کی تنظیم کے لیے اپنے پینلز کے ہمراہ کاغذاتِ نامزدگی داخل کروانے والوں میں سید جعفر آغا، نوابزادہ امین اللہ جوگیزئی، داد شاہ، سید عبدالصادق اور بابر مرغزانی شامل ہیں خیبرپختونخوا سے علی امین گنڈا پور کی قیادت میں خیبرپختونخوا کی تنظیم کے لیے پینل کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں. پاکستان تحریک انصاف کے فیڈرل الیکشن کمیشن کی جانب سے انٹراپارٹی انتخابات میں شرکت کے خواہاں امیدواروں سے کاغذاتِ نامزدگی کی وصولی کے لیے مرکز اور صوبوں میں الگ الگ ریٹرننگ افسران مقرر کیے گئے ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات طے شدہ شیڈول کے مطابق 3 مارچ کو منعقد کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں