پاکستان کو سیاسی استحکام دینا سب سے بڑا چیلنج ہے، رانا ثنااللہ

لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے سب سے بڑے منصب پر فائز ہونے جارہی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ ہزاروں سال کی ہے، آج ایک تاریخی لمحہ ہے، مریم نواز اب سے بڑے منصب پر فائز ہونے جا رہی ہیں، یہ تاریخی لمحہ دیکھنے پہنچا ہوں، فخر کی بات ہے کہ ہم اس تاریخی لمحے کا حصہ بننے جا رہے ہیں کیوں کہ وزارت اعلی پنجاب خدمت کا منصب ہے، شہباز شریف نے بطور خادم اعلی مثال قائم کی، نواز شریف کی روایات کو مریم نواز آگے بڑھائیں گی، ایک میرٹ کی بنیاد پر کام کریں گی، مریم نواز کو تمام طبقات کا تعاون حاصل ہوگا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بدتمیزی، بدتہذیبی کا سلسلہ 4،5سال سے جاری ہے، پاکستان کو سیاسی استحکام دینا سب سے بڑا چیلنج ہے، سیاسی استحکام ہی معاشی استحکام لائے گا، معاشی استحکام کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، پاکستان کو مستحکم کرنے کا چیلنج ن لیگ کی قیادت کو درپیش ہے، پنجاب کا اس حوالے سے بڑا کردار ہے، مریم نواز اس چیلنج میں اپنا بنیادی کردار ادا کریں گے۔
اسی حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ مریم نواز کے وزیراعلی پنجاب بننے پر عوام سے کیے وعدوں کی تکمیل کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے، الیکشن میں عوام نے تقسیم شدہ مینڈیٹ دیا، مسلم لیگ ن کو پنجاب میں اکثریت ملی اور مرکز میں مخلوط حکومت بنانا پڑی، پاکستان میں پی ٹی آئی کو تین صوبوں نے مسترد کردیا، پنجاب میں مریم نواز کی بطور وزیراعلی تقرری کے بعد انقلابی کام کریں گے، پاکستان میں پی ٹی آئی کو تین صوبوں نے مسترد کردیا، پی ٹی آئی کو صرف خیبرپختونخوا میں مینڈیٹ ملا ہے، پی ٹی آئی کے کامیاب نمائندگان قومی اسمبلی میں مثبت کردار ادا کریں، ملک میں پی ٹی آئی نے انتشار، افراتفری پھیلانے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں