کراچی:کیلے کے چھلکے کو اکثر تلف کرد یا جاتا ہے جبکہ اس میں اضافی وٹامن اور فائدہ مند معدنیات ہوتے ہیں۔کیلے کا چھلکا نہ صرف کھانے کے قابل ہے بلکہ یہ متعدد ضروری غذائی اجزاء سے مالا مال ہے ، جن میں پوٹاشیم ، غذائی ریشہ ، ٹرانس چربی اور ضروری امینو ایسڈ شامل ہیں۔کیلے کے چھلکے میں ریشے پائے جاتے ہیں جو عمل انہضام کو منظم کرتے ہیں ، بلڈ شوگرکی سطح کو مستحکم کرتے ہیں اور دل کی صحت میں مدد یتے ہیں۔پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے ، آسٹیوپوروسس سے بچاتا ہے اور گردے کی پتھری کے خطرے کو کم کرتا ہے۔چاول ، گندم اور مکئی کے بعد کیلے دنیا کی چوتھی سب سے بڑی خوراک کی فصل ہے جو ایک اہم خوراک اور برآمدی اجناس میں شامل ہے۔ہندوستان دنیا میں سب سے بڑا کیلے کا برآمد کنندہ ہے۔ اس کے بعد چین اور فلپائن میں وافر مقدار میں کیلا اگایا جاتا ہے۔