راولپنڈی:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی سے کابینہ کے بارے میں مشاورت مکمل کرلی۔راولپنڈی اڈیالہ میں علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات جاری رہی۔اسٹیبلشمنٹ سے مفاہمت ہوگی تو اس کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواذرائع کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال اور مقدمات پر گفتگو ہوئی، وزیراعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی کو صوبے میں آئندہ کی حکمتِ عملی سے آگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں نئی کابینہ کی تشکیل پر بھی گفتگو ہوئی، علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی سے کابینہ کے بارے میں مشاورت مکمل کرلی ہے۔