آئی سی سی بورڈ میٹنگ، چیئرمین پی سی بی پاکستان کی نمائندگی کریں گے

لاہور:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی آئندہ ہفتے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بورڈ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔محسن نقوی آئندہ ہفتے آئی سی سی میٹنگ کی غرض سے دبئی روانہ ہونگے جہاں وہ پہلی بار پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ یہ محسن نقوی کا پی سی بی چیئرمین بننے کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔اس دوران چیئرمین پی سی بی آئی سی سی اور مختلف بورڈ کے حکام سے ملاقات کریں گے۔ دوسری طرف چیف ایگزیکٹیو کمیٹی میں سی ای او سلمان نصیر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی آئی سی سی بورڈ کوآئندہ برس پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں سے متعلق تیاریوں سے آگاہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں