ماسکو:روسی دارالحکومت ماسکو میں کروکس بلدیہ کی عمارت میں گزشتہ جمعے کے روز ہوئے دہشتگردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 137 ہو گئی ہے۔روسی تحقیقاتی کمیٹی نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔کمیٹی کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ جائے واقعہ پر تفتیشی عمل جاری ہے جبکہ اب تک 62 نعشوں کی شناخت ہو چکی ہے۔اس دوران اس حملے میں ملوث 11 مشتبہ افراد میں سے چار کو ماسکو کی ایک عدالت میں جج کے سامنے پیش کیا گیا۔تاجک نڑاد ملزمان دلیر جان مرزائیف،سعدی اکرم مراد علی رجب علی زادہ ، فریدونی شمس الدین اور محمد صابر فائزوف کو 22 مئی تک جیل میں رکھنے کا حکم سنایا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ فائزوف کو وہیل چیئر پر عدالت سے لے جایا گیا جبکہ باقی تین ملزمان کے چہروں پر بھی سوجن اور مار کے نشان موجود تھے۔