پاکستان آئی ایم ایف سے 7 سے 8 ارب ڈالر کا نیا قرض پروگرام ملنے کیلئے پْر امید

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان کو کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے مذاکرات کا بھی عندیہ دیدیا، جس کے بعد پاکستان آئی ایم ایف سے7سے8ارب ڈالر کا نیاقرض پروگرام ملنے کیلئے پْر امید ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف سے7سے8ارب ڈالر کا نیاقرض پروگرام ملنے کیلئے پْر امید ہیں، آئی ایم ایف نیکلائمیٹ فنانسنگ کیلئے مذاکرات کابھی عندیہ دے دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف قرض کیموجودہ دستیاب کوٹہ میں اضافے کی بھی توقع ہے، نئے آئی ایم ایف پروگرام کیلئیدرخواست آئندہ ماہ دی جائے گی، آئی ایم ایف سے باقاعدہ مذاکرات ایگزیکٹیو بورڈ میٹنگ کے بعد ہوں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ نئے3 سالہ قرض پروگرام کیلئیمذاکرات دوسیتین ماہ جاری رہنیکاامکان ہے۔ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کا بجٹ بھی آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق تیار کرنا ہوگا، جس میں بجلی،گیس ٹیرف میں اضافہ،کاسٹ ریکوری اصلاحات، نئیٹیکس اقدامات شرائط میں شامل ہیں جبکہ مہنگائی میں کمی آنے تک پالیسی ریٹ میں کمی نہ کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔آئی ایم ایف نے پاکستان کیذمہ قرضوں کو پائیدار قرار دیدیا ہے ، قرضوں کی ادائیگی کیلئے ایکسٹرنل فنانسنگ یقینی بنانا ہوگی۔ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام سے متعلق پی ٹی آئی کے تحفظات نظرانداز کردیئے گئے ہیں ، آئی ایم ایف 5سالہ مینڈیٹ لیکر آنیوالی مخلوط حکومت سیمذاکرات کیلئے پْر عزم ہیں ، نئیپروگرام پر عمل درآمد کیلئے اپوزیشن جماعتوں سیگارنٹی کی ضرورت نہیں پڑیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں