راولپنڈی:قومی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کے بیشتر ارکان رضوان کو ٹی ٹوئنٹی میں 4 نمبر پر بیٹنگ کرانا چاہتے ہیں لیکن کپتان بابراعظم رضوان کو نمبر 4 پر کھلانے کے حق میں نہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم محمد رضوان کو اوپنر کی حیثیت سے کھلانا چاہتے ہیں ، بابر کی رائے ہے کہ اگر صائم ایوب بطور اوپنر ناکام ہوئے ہیں تو رضوان ہی اوپن کریں، جبکہ رضوان ذاتی طور پر بھی نمبر 4 پر کھیلنا نہیں چاہتے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی میں بطور اوپنر ہی کھیلنا چاہتے ہیں، بطور اوپنر پرفارمنس کے باوجود نئے نمبر کی تجویز پر رضوان کو تشویش ہے، ٹیم مینجمنٹ محمد رضوان کی جگہ عثمان خان یا فخر زمان کو نمبر 3 پر کھلانا چاہتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز شاہین آفریدی نے رضوان کا اعتماد بڑھانے کے لیے خصوصی تقریب رکھی تھی۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق ٹانگ میں تکلیف کے باعث محمد رضوان کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک ہے، رضوان سے متعلق ٹیم مینجمنٹ کا ا?ج فیصلہ کرنے کا امکان ہے۔