وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا ،عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا، پچھلی کئی دہائیوں میں سعودی عرب کا اتنا کامیاب دورہ نہیں دیکھا گیا، سعودی ولی عہد کی ہدایت پر سعودی وزرا نے پاکستان کے مختلف شعبوں کے اندر سرمایہ کاری کا جامع پروگرام مرتب کیا، ورلڈ اکنامک فورم پر غزہ کے حوالے سے وزیراعظم کے موقف کو بھرپور پذیرائی ملی، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے اور افواہوں کا تدارک کرنا ہوگا، ڈیجیٹل حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔جمعرات کو وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا، پچھلی کئی دہائیوں میں سعودی عرب کا اتنا کامیاب دورہ نہیں دیکھا گیا، سعودی وزرا اور اہم شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ دو دن تک جاری رہا اور 12 اعلیٰ سطحی اجلاس ہوئے، تمام شخصیات نے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک ماہ کے اندر وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے دو مرتبہ ملاقات ہوئی، وزیراعظم کے پچھلے دورہ کے بعد مشترکہ اعلامیہ بھی جاری ہوا، عید کے فوری بعد سعودی وزیر خزانہ متعلقہ وزرا کے ساتھ پاکستان آئے اور پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے خاصی پیشرفت اور بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے بعد اگلے چند دنوں میں سعودی عرب کی کاروباری شخصیات کا ایک بڑا وفد پاکستان آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کی ہدایت پر سعودی وزرا نے پاکستان کے اندر توانائی، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات سمیت مختلف شعبوں جات کے اندر جامع پروگرام مرتب کیا ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں