مریم نواز نے لاہور میں 36 ارب کے ترقیاتی کام روک دیے

لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور میں 36 ارب روپے کے ترقیاتی کاموں کو روکنے کا حکم دے دیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور کے مسائل سے متعلق اجلاس میں شریک مختلف محکموں کے افسران سے استفسار کیا کہ کیا خطیر رقم لگانے سے لاہورکے مسائل مستقل طور پرحل ہوجائیں گے۔سیکریٹری ہاسنگ اور ڈپٹی کمشنر لاہوررافعہ حیدر سمیت دیگر افسران وزیراعلی پنجاب کو مطمئن نہ کرسکے۔ مریم نواز نے لاہور شہر میں 36 ارب کے ترقیاتی روکنے کا حکم دیا۔ وزیراعلی نے ٹینڈر جاری کرنے سے منع کرتے ہوئے ترقیاتی اسکیموں کا از سر نو جائزہ لینے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بلدیہ عظمی لاہور کو 22 واسا کو 12 ارب کی اس کی میں منظور کی تھی۔ بلدیہ اعظمی لاہور اور واسا کی اسکیموں کا پی سی ون منظور ہوگیا۔
ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہا کہ مسائل مستقل بنیادوں پر حل نہیں ہو سکتے تاہم ان میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے فنڈز جاری ہونے پر واٹر سپلائی اورڈرینج کے معاملات حل ہوجائیں گے۔ شہر میں ڈرینج کے مسائل حل ہو جاتے ہیں لیکن گٹر بند ہونا معمول کی بات ہے۔ وزیراعلی پنجاب سے آئندہ ہونے والی میٹنگ میں معاملات حل ہوجائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں