بیجنگ:چین نے رفح میں پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی بمباری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے بیان میں کہا کہ رفح میں جاری آپریشن انتہائی تشویشناک ہے۔چین نے تمام فریقین پر زور دیا کہ شہریوں اور شہری سہولیات کے تحفظ کے لیے کردار ادا کریں۔ چین نے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی برادری کی اپیلوں کو سنے اور رفح پر حملہ روکے۔واضح رہے کہ رفح میں اسرائیلی بمباری سے 45 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے اس تازہ واقعے پر پوری دنیا میں تشویش کا اظہار کر رہی ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی گزشتہ روز طلب کیا گیا۔بہت سے عرب ممالک نے اس واقعے کو فلسطینیوں کا قتل عام قرار دیا ہے۔ مغربی ممالک میں سے بھی کئی نے اس المناک واقعے کی مذمت کی ہے، جبکہ اسرائیلی فوج نے اس واقعے کی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے۔
ہمارا فیس بک پیج
شوبز
مقبول خبریں
مزید پڑھیں
”چین کا رفح میں پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی بمباری پر اظہار تشویش“ ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
Nicce blog here! Also your website loads up very fast! What host are you using? Can I get your afffiliate link to your host? I wish my web site loaded up as quickly as yours lol my web site: https://www.waste-ndc.pro/