لاہور:وزیر تجارت سردار جام کمال نے کہا ہے کہ انڈسٹری کو آگے لے جانے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت سردار جام کمال کا کہنا تھا کہ ہمیں سرمایہ کاری بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، ہمیں ہدف حاصل کرنا ہے تو سرمایہ کاری لانے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ تاجروں کے مسائل سے آگاہ ہیں اور بات چیت کررہے ہیں، انڈسٹری کو آگے لے جانے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں، اہداف حاصل کرنے کیلئے سرمایہ کاری کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں۔جام کمال کا مزید کہنا تھا کہ کل ای کامرس کونسل کی پہلی میٹنگ کی تھی، ای کامرس بہت بڑا پورٹل اور سیکٹر ہیجس پر کام کرنا ہے۔