ریاض:حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ میں غیرقانونی داخلے پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں حج سیزن میں مکہ مکرمہ میں غیر قانونی داخلے پر سزاؤں کا اعلان کردیا گیا۔ مکہ مکرمہ میں غیر قانونی داخلے پر سزاؤں کا نفاذ 2 جون سے 20 جون تک ہوگا۔ اس مدت کے دوران مکہ مکرمہ یا مقامات مقدسہ میں داخلہ غیرقانونی حج میں شمار ہو گا۔اعلامیے کے مطابق مکہ مکرمہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے پر 10ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ قانون کی خلاف ورزی پر غیرملکییوں کو بے دخل کرکے بلیک لسٹ کیا جائیگا۔ بغیر اجازت نامے کے عازمین کو مکہ لیجانے پر 6 ماہ قید اور 50 ہزار ریال جرمانہ ہوگا جبکہ ایسے عازمین کو مکہ لے جانے والے کی گاڑی بھی ضبط کر لی جائے گی۔