ماسکو:روس نے ترکیہ کی برکس ممالک کے گروپ کی رکنیت میں دلچسپی کا خیر مقدم کیا ہے۔ شنہوا کے مطابق کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ ہم ترکیہ جیسے اہم اتحادی اور دیگر ہمسایہ ممالک کی برکس کی رکنیت میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہیںعین ممکن ہے کہ رکنیت کے خواہش مند تمام ممالک کے مفادات مکمل طور پر پورے نہ ہو سکیں لیکن برکس رکنیت میں دلچسپی رکھنے والے تمام ممالک کے ساتھ رابطے کے حق میں ہے۔واضح رہے کہ روس نے 10 تا 11 جون کو متوقع برکس وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کا اعلان کیا تھا۔