وزیراعظم شہباز شریف کی چینی ہم منصب سے ملاقات

بیجنگ:وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے 5 روزہ دورہء چین پر آج چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کی، اس دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب لی چیانگ سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ گریٹ ہال آف دی پیپل میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ سے شہباز شریف کی ملاقات میں کابینہ کے ارکان بھی موجود تھے۔گریٹ ہال آف دی پیپل پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب ہوئی اور پیپلز لبریشن آرمی کے دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاک چین آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ جو کہ باہمی اعتماد اور مشترکہ اصولوں پر مبنی ہے، وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے۔ اہم معاملات پر غیز متزلزل حمایت کا اعادہ بھی کیا گیا۔چینی وزیر اعظم لی چیانگ نے وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کے دوران پاک چین دوستی کو بے مثال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دوستی آزمائش کی ہر گھڑی میں پوری اتری ہے۔ ہم پاکستان کے ساتھ مضبوط اقتصادی شراکت داری چاہتے ہیں۔وزیراعظم لی نے وزیراعظم شہباز شریف کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ چینی وزیر اعظم نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ مضبوط اقتصادی شراکت داری چاہتے ہیں اور مضبوط اقتصادی تعلقات کے خواہاں ہیں۔وفود کی سطح پر بات چیت کے بعد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعظم لی کیانگ نے شرکت کی۔ تقریب کے دونوں ممالک کے درمیان ٹیلی ویڑن، فلم، ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر، صنعت، توانائی، زراعت، صحت، سماجی، اقتصادی ترقی اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔خیال رہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف پانچ روزہ دورے پر چین میں موجود ہیں۔ چین پہنچنے پر شینزن ہوائی اڈے پر چینی حکام اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے وزیرِاعظم کا استقبال کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں