امید ہے جون میں ہی پارٹی کا اعلان ہو جائیگا، شاہد خاقان

اسلام آباد:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہماری جماعت کا نام عوام پاکستان ہو گا، امید ہے جون میں ہی پارٹی کا اعلان ہو جائے گا۔کس سیاستدان کے پاس سے 10ارب ڈالر برآمد کیے نیب نے 10ارب ڈالرکی ریکوری کی ہے،کہاں ہیں 10ارب ڈالر؟۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ 13سال سے نیب عدالت میں کیسزبھگت رہا ہوں آج بھی کیس چل رہاہے۔ایک کیس تو 5سال بعد عدم ثبوت کی بنیاد پرختم کیا، جب ثبوت نہیں تھا تو کیس کیوں بنایا تھا، ان کو 5سال بعد عدم ثبوت کاپتہ چلا۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب کو خاص طور پر سیاستدانوں کے لیے بنایا گیا تھا، نواز شریف نے مجھے سے کہاکہ آپ احتساب کمیشن کے سربراہ بنیں۔میں نے اس وقت بھی کہا تھاکہ احتساب اس طرح سے نہیں ہوسکتا، احتساب ان کا ہوتاجوٹیکس نہیں دیتے،جوٹیکس نہ دے وہ چورہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کی سوچ تھی کہ سیاستدانوں کو بدنامی سے بچایا جائے۔نواز شریف نے کہاکہ ایک ادارہ بنا دیتے ہیں جو ان کا احتساب کرے، میں نے کہا تھا کہ اگر احتساب ہوگا تو پھرسب کا ہوگا، ایسا نہیں ہوگا دوآدمی کسی کے پکڑے گئے توہماراایک بھی نہ پکڑاجائے ہم اپنے نظام انصاف کی ضرویات کو کسی صورت پورا نہیں کرسکتے۔کرپشن میں لین دین والے خوش ہوتے ہیں،پکڑنا دونوں کوہی پڑے گا،مجھے تحفظات تھے اس لئے میں احتساب کمیشن کا سربراہ نہیں بنا اور بعد میں نواز شریف مان گئے تھی کہ میری بات درست تھی۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے نیب سے کوئی شکایات نہیں ہے، مجھ پر جو کیسز ہیں وہ عوام کو کیمروں کے ذریعے دکھائے جائیں، جیل میں اگر کوئی اپنے پیسے سے کھانا کھاتا ہے تو ضرور کھائے، ایسی شخصیات سے جیل میں سختی نہ کریں۔شاہد خاقان نے کہا کہ ہماری جماعت کا نام عوام پاکستان ہوگا، امید ہے جون میں ہی پارٹی کا باقاعدہ اعلان ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں