عمران خان کی پنجاب کابینہ کے فیصلے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور :لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے کابینہ کے فیصلے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی۔جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ دس جون کو سماعت کرے گا ، عدالت نے پنجاب حکومت کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کررکھی ہے۔بانی پی ٹی آئی نے مقدمات درج کرنے کے کابینہ کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں